- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
گندم سپلائی کے باوجود سندھ میں آٹا بدستور 130 روپے کلو میں فروخت
کراچی: سندھ حکومت کے گندم سپلائی کے تیسرے روز بھی آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی، حکومت سندھ اور فلور ملوں کی جانب سے عوام کو 95 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور جمعہ کو ریٹیل کی سطح پر آٹا 130 روپے پر ہی فروخت ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھوک بازار میں فی 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت 965 روپے رہی تاہم فلور کی شہر کے مختلف حصوں میں ٹرکوں کے ذریعے 650 روپے میں 10 کلو گرام آٹے کی بوریاں بھی فروخت کی گئیں۔
ایک ریٹیلر نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکومت اور فلور ملز مالکان نے جمعرات سے 95 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کا تو اعلان کردیا ہے لیکن انہیں نئی گھٹی ہوئی قیمتوں پر سپلائی نہیں ملی ہے اسی لیے وہ اپنے پاس موجود آٹے کا پرانا اسٹاک 130 روپے کے حساب سے فروخت کررہے ہیں، جب پرانا اسٹاک ختم ہوجائے گا تو وہ نئے اسٹاک آتے ہی مقررہ نئی قیمت پر آٹا فروخت کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو یہ اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر میں 95 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے گا اور سندھ میں نہ آٹے کی قلت ہے اور نہ ہی افراتفری کی صورتحال ہے بلکہ سندھ میں آٹے کے لیے عوام کو کسی قسم کی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا لیکن جمعہ کو پہلے دن ہی صورت حال اس کے برعکس رہی ہے۔
جنرل سیکریٹری کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن فرید قریشی کے مطابق شہر میں چکی کا آٹا ایک سو تیس روپے تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، بعض مقامات پر چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں فروخت ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت ایک سو تیس روپے جبکہ فائن آٹا ایک سو چالیس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
فرید قریشی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت ایک سو تیس روپے سے کم ہوکر ایک سو دس روپے ہے، ڈھائی نمبر آٹا ایک سو چالیس روپے اور فائن آٹا ایک سو پچاس روپے تک فروخت ہوا تھا۔ جس میں کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ حکومت کے گندم ریلیز کرنے کے بعد فلور ملز نے 95 روپے ایکس مل آٹا فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن اس کی سپلائی خبر تحریر کرنے تک نہیں پہنچی، فلورز ملرز کو گندم اٹھاون روپے کلو ریلیز کی گئی ہے جس سے بنا ڈھائی نمبر آٹا 95 روپے ایکس مل فروخت ہوگا، دکان دار اس قیمت میں مل سے دکان تک آٹے لانے کا کرایہ منافع اور دیگر اخراجات شامل کرکے فروخت کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔