سری لنکن اسٹار دنیش چندیمل بھی بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف نکلے

بابر اعظم ہر طرز کی کرکٹ سے جلد مطابقت پیدا کرلیتے ہیں، میں پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر کنٹریکٹ نہیں حاصل کرسکا


Saleem Khaliq January 14, 2023
بابر اعظم ہر طرز کی کرکٹ سے جلد مطابقت پیدا کرلیتے ہیں، میں پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر کنٹریکٹ نہیں حاصل کرسکا (فوٹو : فائل)

دنیش چندیمل بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف نکلے، سری لنکن اسٹار کرکٹر کا کہنا ہے کہ کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان ٹیم کے کپتان ہر طرز کی کرکٹ سے بہت جلد مطابقت پیدا کرلیتے ہیں، میں پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر کنٹریکٹ نہیں حاصل کرسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو دبئی میں خصوصی انٹرویو کے دوران دنیش چندیمل نے کہا کہ بلاشبہ پاکستانی بیٹرز میں بابر اعظم میرے فیورٹ ہیں، کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا مگر پاکستانی کپتان نے تینوں فارمیٹ میں عمدگی سے پرفارم کیا، وہ ہر طرز کی کرکٹ سے بہت جلد مطابقت پیدا کرلیتے ہیں۔

رواں سال گرین کیپس کے دورۂ سری لنکا کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں ہمیشہ کانٹے دار مقابلے اور اچھی کرکٹ ہوتی ہے، ہم ایک بار پر پھر پاکستان ٹیم کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

ایک سوال پر سری لنکن اسٹار کرکٹر نے کہا کہ میں پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں، گزشتہ 2 سیزنز میں اپنا نام ڈرافٹ کیلیے دیا مگر کنٹریکٹ نہیں حاصل کرسکا، امید ہے کہ آگے چل کر پاکستان میں لیگ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

دنیش چندیمل نے کہا کہ یواے ای، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کررہا ہے، ایک بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر امارات کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انٹرنیشنل، یواے ای اور ایسوسی ایٹ رکن ملکوں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کیلیے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آگیا ہے، میں پہلے بھی یواے ای میں 3،4 بارکھیلنے آچکا ہوں، یہاں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، بیٹرز کیلیے کنڈیشنز اور پچز مشکل ہوتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں کئی تجربہ کار کرکٹرز شامل اور ہم ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے پُرعزم ہیں، امید ہے کہ پلیئرز توقعات کے مطابق پرفارم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں