کیا 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلوں بابر اعظم کا صحافی کو جواب

ابتدائی 10 اوورز میں میرا اسٹرائیک ریٹ 160 تھا، جب اوپر سے وکٹیں گر جاتی ہیں تو اسٹرائیک ریٹ متاثر ہوتا ہے، کپتان


Sports Desk February 25, 2023
ابتدائی 10 اوورز میں میرا اسٹرائیک ریٹ 160 تھا، جب اوپر سے وکٹیں گر جاتی ہیں تو اسٹرائیک ریٹ متاثر ہوتا ہے، کپتان۔ فوٹو: فائل

لوگ تو باتیں کرتے رہتے ہیں، کیا 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلوں؟ سست بیٹنگ کے سوال پر بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے سوال کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 58 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد میڈیا کانفرنس میں ایک صحافی کی جانب سے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بابراعظم نے مسکرا کر کہا کہ کیا 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلوں؟ لوگ تو باتیں کرتے رہتے ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ چیزیں میرے ہاتھ میں ہوں تو فنش کر کے آؤں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کی شکستوں کی وجہ کیا؟ بابراعظم کا دلچسپ جواب! ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ ابتدائی 10 اوورز میں میرا اسٹرائیک ریٹ 160 تھا، جب اوپر سے وکٹیں گر جاتی ہیں تو اسٹرائیک ریٹ متاثر ہوتا ہے، صورتحال ایسی تھی کہ کھیل کو آخر تک لے جاؤں، میرا کام پرفارم کرنا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ ہر جگہ اپنا 100فیصد پرفارم کروں۔

کپتان نے کہا کہ جدید کرکٹ میں مختلف شاٹس کی اہمیت ضرور ہے، بیٹرز بہتری بھی لاتے رہتے ہیں لیکن نیچرل اسٹروکس کھیلتے ہوئے بھی اسٹرائیک ریٹ بہتر کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں