کامران اکمل کا بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ

ہماری بھی کوئی عزت ہے، وکٹ کیپر بیٹر


Sports Reporter February 25, 2023
ہماری بھی کوئی عزت ہے، وکٹ کیپر بیٹر۔ فوٹو:فائل

کامران اکمل نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا۔

ایک انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان میں رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لے نہیں آتی تو ہمیں بھی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جانا چاہیے،ہماری بھی کوئی عزت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ورلڈچیمپئن رہا ہے، تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کی ،یہ حکومتوں کا معاملہ ہے،جب تک دونوں ایک صفحے پر نہ ہوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں نہیں جائیں گی، دیکھتے ہیں یہ سلسلہ کتنے عرصے تک چلتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں