ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

گھریلو سلنڈر3141 روپے کی جگہ 3278 روپے میں بھرے گا


February 28, 2023
فوٹو فائل

آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایل پی جی گیس کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت گھریلو سلنڈرز 136 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 525 روپے اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 9799 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت اضافے کے ساتھ 266روپے فی کلو سے بڑھا کر 278روپے فی کلو کردی گئی ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد کمرشل سلنڈر 12086 روپے کی جگہ12611روپے، گھریلو سلنڈر3141روپے کی جگہ 3278 روپے میں فُل ہوگا۔

علاوہ ازیں ایل پی جی پیداواری قیمت185933 کی جگہ 195733 روپے کے حساب سے ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں