چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے کے مجرم کو 2 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانے

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 مارچ 2023
ملزم کے خلاف بین الاقوامی ادارے کی جانب سے شکایت موصول ہوئی۔

ملزم کے خلاف بین الاقوامی ادارے کی جانب سے شکایت موصول ہوئی۔

فیصل آباد: سینئر سول جج فیصل آباد نے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آصف محمود رضا نے سال 2021 میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد مختلف واٹس ایپ گروپس میں شئیر کیا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ملزم کے خلاف بین الاقوامی ادارے کی جانب سے شکایت موصول ہوئی۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سینئر سول جج کریمنل ڈویژن فیصل آباد نے آصف محمود رضا کو مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ساجد سہیل رانجا نے مقدمے کی پیروی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔