- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
ٹیسٹ کی نمبر ون جنوبی افریقہ کی جھولی ڈالرز سے بھر دی گئی
دبئی: ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کرنے والے جنوبی افریقہ کی جھولی ڈالرز سے بھر دی گئی،آئی سی سی نے4 لاکھ 75 ہزار ڈالر کے خصوصی بونس سے نوازا، رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے حصے میں 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر آئے، ٹاپ4 سائیڈز پر رقم کی برسات ہوئی، پانچویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم خالی ہاتھ رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق یکم اپریل کی کٹ آف تاریخ تک ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھنے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 4 لاکھ 75 ہزار ڈالر کے خصوصی بونس سے نوازا گیا، چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے اپنے جنوبی افریقی ہم منصب ہارون لورگاٹ کو یہ چیک دیا، پروٹیز اگست2012 سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، وہ یہ مقام پانے والی چوتھی ٹیم بنے، ان سے قبل آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کو نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ کا اعزاز مل چکا،کینگروز اس وقت رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان کے حصے میں 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا بونس آیا،تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود بھارت اور انگلینڈ کو بالترتیب 2 لاکھ 65 ہزار اور ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر انعام دیا گیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب تیسری اور چوتھی رینکنگ والی ٹیم کو بھی انعامات سے نوازا گیا، پاکستان اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے،گذشتہ سال مصباح الحق چوتھے نمبر تک گئی تھی مگر پھر اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائی، اس کے اور چوتھے نمبر پر موجود انگلینڈ کے درمیان 7 پوائنٹس کا فرق ہے، پانچویں نمبر کی وجہ سے پاکستان کے حصے میں کوئی انعام نہیں آیا۔ لورگاٹ نے کہاکہ اگرچہ میں کھلاڑیوں کی جانب سے یہ چیک وصول کررہا ہوں مگر اسکے باوجود یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہمارے تمام کھلاڑیوں کیلیے سب سے بڑا اعزاز اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔