- نواز شریف جیل توڑ کر نہیں حکومت کی اجازت سے باہر گئے، نگراں وزیر اطلاعات
- شہباز شریف قائد ن لیگ کو جارحانہ بیانیے سے روکنے میں ناکام
- لورالائی میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
- راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی
- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والی نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان

زمان پارک میں دوبارہ پولیس آپریشن ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیس آپریشن کرکےمرتضیٰ بھٹوکی طرح مجھےگھرمیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
زمان پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ہورہاہے، ان کی کوشش ہوگی پی ٹی آئی کوالیکشن سےباہرکیاجائے، ان کوخطرہ ہےالیکشن ہوگیاتوان کی سیاست ختم ہوجائےگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نےزمان پارک پرحملہ کیاجیسےکوئی دہشت گردچھپاہو، جگہ جگہ ناکےلگائےگئے،کارکنوں کوریلی سےالگ کیاگیا، ہمارے کارکنوں کوپکڑاجارہاہے، عدالت کےباہرپہنچاتوپولیس نےچھت سےپتھراؤ کیا، 40منٹ سےزیادہ عدالت کےدروازےپرکھڑارہاتاکہ اندرجاسکوں، جوڈیشل کمپلیکس میں گرفتاری کیلیےذہنی طورپرتیارہوکرگیاتھا، اسلام آباد کی عدالت نہ پہنچنےپر مجھ پرتوہین عدالت کاکیس ہوا، مجھےاپنے کیسزکی کوئی فکرنہیں۔
عمران خان نے بتایا کہ مجھے خود پولیس سے معلومات ملیں وہاں نامعلوم افرادموجودتھے، جنہوں نےسی ٹی ڈی کی وردی پہن رکھی تھی، ان کاپلان مرتضیٰ بھٹوکی طرزپرمجھے قتل کرناتھا، آئی جی اس میں ملوث تھا، ان کااب ایک اورپلان ہے، جو آئی جی پنجاب،آئی جی کےپی اورہینڈلرزنےمل کربنایاہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہوسکتاہےیہ آج شام یاکل زمان پارک میں دوبارہ آپریشن کریں، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے2اسکواڈبنائےہیں جوہمارےلوگوں میں شامل ہوکر پولیس والوں پر فائرنگ کریں گے، جس کے نتیجے میں چار پانچ پولیس والے مارے جائیں گے، اس حملے کے جواب میں پولیس کی جانب سے فائرنگ ہوگی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح ہمارے لوگوں کا خون بہایا جائے گا۔ پولیس والے اس کے بعد میرے گھر تک پہنچیں گے اور پھر مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جتنا اشتعال دلائیں کارکنوں نےکوئی ردعمل نہیں دینا، میرےخلاف کوئی نیاوارنٹ بھی لےکرآئیں توکارکن گھر کے اندرآنےدیں، میں اپنے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ نے کسی کے کہنے پر اشتعال میں نہیں آنا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ویسے تو مجھے تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے، پھر بھی اگر پولیس کوئی وارنٹ لیکر آتی ہے تو آجائے، میں گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں، لیکن اپنے لوگوں کو مرنے نہیں دوں گا، مجھے اپنے کیسز نہیں کارکنان کی فکر ہے، عدلیہ ہمارے حقوق کی حفاظت کرے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہفتےکی رات مینارپاکستان پرجلسہ ہوگا، اگریہ ملک پربیٹھےرہے توآپ کاکوئی مستقبل نہیں، جتنےپیسےہم نے آئی ایم ایف سےلینےہیں اس سے زیادہ ان کےباہرپڑےہیں، سینیٹ میں اسحاق ڈارنےنیوکلیئرپروگرام کوآئی ایم ایف سےجوڑدیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔