- حکومت آئندہ مالی سال کا کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی، وزیر خزانہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
- حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظورکرلیں
- شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ؛ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ
- آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر
- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ نافذ ہوگیا
پاکستانی قاری کا امریکا میں تراویح کے سب سے بڑے اجتماع کی امامت کا اعزاز

فوٹو: فائل
کراچی: حسن قرآت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان قاری حسن علی کاسی امریکا میں رمضان کے سب سے بڑے اجتماع میں نماز تراویح کی امامت کررہے ہیں۔
قاری حسن علی کاسی کو اسلامک سینٹر آف ویٹون ایلی نوائے نے خصوصی طور پر رمضان میں منعقدہ تراویح کی محافل میں امامت کے لیے مدعو کیا ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حسن علی کاسی اپنی منفرد اور خوبصورت آواز اور حسن قرآت کی صلاحیت سے جرمنی کے مسلمانوں کو بھی فیض یاب کرچکے ہیں۔ اس سال انہیں خاص طور پر شکاگو مدعو کیا گیا ہے۔
حسن علی کاسی نے ایکسپریس نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویٹون ایلنی نوائے کے اسلامک سینٹر میں 500 سے زائد مسلمان تراویح کی محفل میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں تراویح کے سب سے بڑے اجتماع کی بطور پاکستانی قاری امامت میرے لیے ایک اعزاز ہے۔
خوش الہان قاری حسن علی کاسی مختلف انداز اور لہجوں میں قرآت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔ حسن علی کاسی حسن قرآت کے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی کئی اعزازات حاصل کرکے اسلامی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں۔
حسن علی کاسی نے دسمبر 2020میں افغانستان میں ہونے والے حسن قرآت کے عالمی مقابلے ”سراج الکبیر“میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس مقابلے میں دنیا کے 25ممالک کے قرا نے حصہ لیا تھا۔
حسن علی کاسی نے ایکسپریس نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویٹون ایلنی نوائے کے اسلامک سینٹر میں 500 سے زائد مسلمان تراویح کی محفل میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں تراویح کے سب سے بڑے اجتماع کی بطور پاکستانی قاری امامت میرے لیے ایک اعزاز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔