- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
توشہ خانہ فوجداری کیس؛ عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور
اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی، جس میں پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی۔
عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی اسلام آباد بار کی ہڑتال ہے، 3 روز سے ہڑتال چل رہی ہے۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ وکلا کی ہڑتال میں عمران خان تو شامل نہیں ہیں۔ اگر وکیلِ ملزم ہڑتال پر ہوتےتو عمران خان کو کمرہ عدالت میں موجود ہونا چاہیے تھا۔
وکیل امجد پرویز نے مزید کہا کہ ٹرائل کی اسٹیج پر ملزم کی کمرہ عدالت میں حاضری لازم ہوتی ہے۔ عمران خان کو آنا چاہیے، اگر ان کے وکیل ہڑتال پر جانا چاہتےہیں۔
وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ عمران خان سے حکومت نے سکیورٹی واپس لےلی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد نے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان سیشن عدالت میں موجود نہیں۔ عمران خان تو ویڈیو لنک ذریعے بھی عدالت پیش ہوسکتےہیں۔ عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جائے، دیگر عدالتی کارروائی جاری رکھیں گے۔
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ مشترکہ مشاورت سے عدالتی سماعت کے حوالے سے بتا دیں، جس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ رمضان کے بعد توشہ خانہ کی سماعت رکھ لیں، کیا جلدی ہے؟۔ وکیل سعد حسن نے کہا کہ ابھی تک توشہ خانہ کیس میں فردجرم ہی عائد نہیں ہو پائی۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ اگر جمعرات کو نہیں رکھنا تو ہفتے کو سماعت رکھ لیں، 10 دن ہوں گے۔ وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ عید کے بعد توشہ خانہ کیس کی سماعت رکھ لیں۔
بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔