کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کے لیے سخت سیکیورٹی کا فیصلہ

کوئٹہ میں 18 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جائے گا


Staff Reporter April 09, 2023
کوئٹہ میں 18 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جائے گا (فوٹو : فائل)

آٸندہ ماہ کوٸٹہ میں منعقد ہونے والے 34 ویں نیشنل گیمز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 15 مٸی سے کوٸٹہ میں کھیلے جانے والی نیشنل گیمز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پاکستان اولمپک ایسوسی کے وفد نے بھی گیمز کے انتظامات کا جاٸزہ لینے کے لیے وینیوز کا دورہ کرنے سمیت صوباٸی حکومت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

ذراٸع کے مطابق 18 سال کے بعد کوٸٹہ میں کھیلے جانے والے نیشنل گیمز کے لیے سیکیورٹی کے جامع اقدامات بھی کیے جارہے ہیں جبکہ سیکیورٹی حکام نے نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے آرگناٸزنگ کمیٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرواٸی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں