- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
ہدایت کارمدھر بنڈاریکر کی فلم حاصل کرنے کے لئے کرینہ اور دیپیکا میں ٹھن گئی
ممبئی: بالی ووڈ میں اچھوتے موضوعات پر فلم بنانے والے مدھر بنڈاریکر کی آئندہ فلم میں کام کے لئے دیپیکا پدوکون اور کرینہ کپور میں ٹھن گئی ہے جس کی وجہ سے اب فلم کا ہدایتکار پریشان ہوگیا ہے کہ کسے انکار کرے اور کسے اپنی فلم میں شامل۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں دیپیکا پدوکون اور کرینہ کپور کو ان کی اداکاری اور پیشہ وارانہ اطوار کی وجہ سے ہدایت کاروں اور فلمسازوں کی پہلی پسند کا درجہ حاصل ہے، گزشتہ برس دیپیکا کی 2 فلممیں چنئی ایکسپپریس اور رام لیلٰی نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا لیکن دیپیکا سے پہلے ان فلموں کی پیشکش کرینہ کپور کو ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد ایک اور زیر تکمیل فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کی بھی پیشکش پہلے بیبو کو ہوئی تاہم ان کے انکار کے بعد فلم میں ڈمپل گرل دپیکا کو کاسٹ کرلیا گیا جس کے بعد دونوں اداکاراؤں میں سرد جنگ شروع ہوگئی ہے۔
دونوں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ اس وقت شدید ہوگئی جب مدھر بنڈاریکرنے اس فلم کے لئے دونوں ہی سے رابطہ کیا اور دونوں ہی اداکاراؤں نے اس فلم میں کام کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے ،بھنڈاریکر کے لئے صورتحال اس وقت تھوڑی پیچیدہ ہوگئی جب انہوں نے دیکھا کہ کردار ایک ہے اور فنکار دو اور وہ بھی حریف، اور تو اور وہ بھی دونوں میں سے سے کسی ایک سے بھی بگاڑ نہیں سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔