کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


May 19, 2023
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہے گا۔

محمکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز شہر کے درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری اضافہ ہوا جس کے بعد پارہ 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور اس دوران دوپہر کے وقت بلوچستان کی گرم ومرطوب ہوائیں شہر پراثر انداز رہیں۔ ہوامیں نمی کاتناسب 62 فیصد تک بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3روز کے دوران کراچی میں موسم نسبتا گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

وسطی اوربالائی سندھ کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،اس دوران مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 43سے45 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں