اسلام آباد میں 7 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

واقعہ کامقدمہ درج، ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم


Numainda Express May 22, 2023
واقعہ کامقدمہ درج، ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم

وفاقی دارالحکومت میں تھانہ بہارہ کہوکے علاقےنئی آبادی میں 7سالہ بچی کے قتل کے دلخراش واقعہ کامقدمہ درج کرلیاگیا۔

آئی جی نے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے تاہم ابھی تک پولیس ملزمان کوگرفتارنہیں کرسکی۔

پولیس کے مطابق واقعے کامقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں مقتول بچی کے پھوپھا کی مدعیت میں درج کیاگیاہے۔

بچی کا والد دبئی میں مقیم ہےجس نے چند سال پہلے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی اوربچی اپنے دادا کے پاس مقیم تھی جو گزشتہ روز دن بارہ بجے اچانک غائب ہوئی جس کے بعد بچی کی لاش گھر کے قریب واقعہ مبین حویلی سے پولیس کو برآمد ہوئی۔

مقدمہ میں کہاگیاہے کہ بچی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے گھر سے زناکاری کی غرض سے ورغلاکر مبین کی حویلی میں قتل کردیا۔مدعی نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے بعد سے ابتک متعدد مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ قتل سے قبل زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی جس میں بچی سے جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں