پاکستانی کمپنی کا امریکی اسٹارٹ اپ سے شراکت داری کا معاہدہ طے

یہ پہلا موقع ہے کہ جب جے بی ایس نے پاکستان سے باہر کسی اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کی ہے


Staff Reporter May 23, 2023

جعفر بزنس سسٹمز نے چِپ کی تصدیق میں مہارت کی حامل سلیکون ویلی میں واقع اسٹارٹ اپ "(Imparé) امپارے" کی اسٹریٹجک ایکیوزیشن کا اعلان کردیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب جے بی ایس نے پاکستان سے باہر کسی اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کی ہے جو کہ دنیا کے ٹیکنالوجی حب سلیکون ویلی میں واقع ہے اور چِپ کی تصدیق کی صنعت میں معروف ہے۔

جے بی ایس کے سی ای او وقار الاسلام نے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اپ کے حصول کی حکمت عملی ملک کے وسیع تر اور مضبوط کاروباری نیٹ ورک کو سہولت فراہم کرنے کے ہمارے مقصد کے گرد گھومتی ہے جو مستقبل،اختراعی اور ہماری معیشت کو چلانے کے نئے طریقوں کے ساتھ اچھی طرح سے گھل مل جاتی ہے۔ توقع ہے کہ چپ کی تصدیق کی مارکیٹ اگلے پانچ سالوں میں 16ارب ڈالر تک بڑھے گی جس سے یہ دنیا بھر میں انتہائی طلب کی حامل صنعت بن جائیگی۔

امپارے کی بنیاد پاکستان میں ایک تصدیقی مرکز کے قیام اور مقامی طلباء کو اعلیٰ امریکی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی تربیت دینے کے مقصد سے رکھی گئی تھی تاکہ تصدیقی انجینئرز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔

امپارے کے بانی فیصل حق نے کہا کہ سلیکون مارکیٹ آئندہ آٹھ برسوں میں دُگنی ہونے والی ہے اور تصدیقی انجینئرز کی طلب بہت زیادہ ہے۔ ہمارا مقصد چپ کی تصدیق میں مہارت کی فراہمی اور انجینئرز کی اگلی نسل کو اس طلب کو پورا کرنے کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں