وزیراعظم 25 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کریں محسن نقوی کی درخواست

عام تعطیل سے پوری قوم شہدا کو بھرپور انداز سے خراج تحسین پیش کرسکے گی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب


May 23, 2023
فوٹو فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم سے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل دینے کی سفارش کردی۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ وہ 25 مئی کو یوم تکریم شہداء پر عام تعطیل کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کو عام تعطیل سے پوری قوم مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اُن شہدا کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کر سکے گی۔ ، جنہوں نے قوم کی پُرامن زندگی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں: 25 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ مریم اورنگزیب کا اہم اعلان سامنے آگیا

قبل ازیں وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پچیس مئی کو عام تعطیل کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ اب تک نہ کوئی سفارش کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی عام تعطیل ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔