- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
یوم شہدا کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد، شہدا کی یادگاروں پر فاتحہ خوانی
راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے پانچویں یوم شہدا کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے منایا جانے والا یوم شہداء مادر وطن کے ان بہادر جوانوں اور افسران کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی۔ یوم شہدا منانے کا مقصد ان خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے جن کے پیاروں نے ملکی دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
ملک بھر میں واقع پاک فوج کی چھاؤنیوں اور کنٹونمنٹ علاقوں میں شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے جبکہ ان کے عزیز و اقارب شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے رہے۔ یوم شہدا کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوئی جس سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کیا، انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دیگر اداروں کے ساتھ دہشتگردی کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے باغی عناصر قومی دھارے میں شامل ہوکرآئین کو قبول کریں ورنہ ان سے نمٹنے کے لیے کسی شک کی گنجائش نہیں۔ تقریب میں پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے علاوہ دیگر سابق افسران نے شرکت کی جبکہ شہدا کے لواحقین اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب میں شریک تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 14 برسوں کے دوران 55 ہزار افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔