باڑہ بازار حملے میں استعمال گاڑی چوری کی نکلی

یاسر علی  جمعـء 21 جولائی 2023
باڑہ حملہ آور کے زیراستعمال گاڑی ایک ہفتہ پہلے راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔

باڑہ حملہ آور کے زیراستعمال گاڑی ایک ہفتہ پہلے راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔

 پشاور: باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ پر خودکش حملے میں تفتیشی ادارو‍ں نے ابتدائی معلومات حاصل کرلیں۔ حملہ آروں کے زیر استعمال گاڑی پنڈی سے چوری کی نکلی۔

باڑہ خودکش حملہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی، پھر ہینڈ گرینیڈ پھینکے ۔

دہشت گرد گیٹ کے قریب آئے تو پولیس کی فائرنگ سے ان کے خود کش جیکٹ پھٹ گئے ۔ تفتیشی ٹیم گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی جو چوری ہوئی تھی۔

باڑہ حملہ آور کے زیراستعمال گاڑی ایک ہفتہ پہلے راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر میں تحصیل کمپاؤنڈ کے گیٹ پر خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 4 ہوگئی

گاڑی کی چوری کی ایف آئی آر نیوٹاؤن تھانے میں 12 جولائی کو شکریال کے رہائشی حمزہ نے درج کرائی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی 12 جولائی کو سٹی شاپنگ سنٹر سے چوری ہوئی تھی۔ جس کا نمبر ایل ای جی 9086، ماڈل 2011 اور سفید رنگ ہے۔ حمزہ کے مطابق وہ سٹی شاپنگ سنٹر میں فیملی کے ساتھ شاپنگ کررہا تھا واپس آیا تو گاڑی غائب تھی۔

واضح رہے کہ حملہ آوروں نے یہ گاڑی باڑہ کمپاؤنڈ پہنچنے کے لیے استعمال کی تھی تاہم اس میں سے کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔