مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 180 سے 200 روپے برقرار

ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کے کے نتیجہ میں چینی کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا


Numainda Express September 09, 2023
ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کے کے نتیجہ میں چینی کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا۔ فوٹو:فائل

ملک کے مختلف شہروں میں چینی 180سے 200روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے میں مختلف شہروں میں چینی 180سے 200روپے کلو میں فروخت ہوئی۔ ادھر ڈسکہ میں چینی کی قیمت میں 14 روپے کمی میں آئی لیکن پرچون کی دکانوں سے چینی غائب ہو گئی، روزانہ کی بنیاد پر چینی خریدنے والے صارفین چینی کے حصول کیلیے دن بھر پھرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، چینی اسکینڈل میں ملوث 13 بڑے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالے

حکام کی جانب سے چینی ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کے کے نتیجہ میں چینی کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا۔ چینی کے ایکس ملز ریٹ میں14 روپے فی کلو تک کمی سے ریٹ16 ہزار100 روپے فی 100 کلو پر اگیا۔

چند روز قبل چینی ایکس ملز ریٹ 17 ہزار 500 روپے فی 100 کلو تک پہنچ گیا تھا اور چینی کے مستقبل کے سودے 18 ہزار روپے فی 100 کلو ہو رہے تھے لیکن چینی نرخ میں کمی کے بعد مستقبل کے سودے بھی غیر یقینی کا شکار ہو گئے۔ پر چون مارکیٹ میں چینی کا کم ہو کر 180 روپے فی کلو تک آگیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں