سوشل میڈیا پر محبت کے بعد سویڈش خاتون سوات پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 15 ستمبر 2023
پاکستانی شہری اور سوئس خاتون کی تصاویر

پاکستانی شہری اور سوئس خاتون کی تصاویر

سوات: سویڈن کی خاتون سوشل میڈیا پر محبت کے بعد پاکستانی لڑکے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد لڑکیوں کے خیبرپختون خوا پہنچنے، اسلام قبول کرکے مقامی شہری سے شادی کرنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں، آج پھر ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں سویڈن سے ایک خاتون سوات پہنچی ہے۔

44 YEARS OLD SWEDISH WOMEN REACH PAKISTAN SWAT FOR 23 OLD PAK BOY 3

44 YEARS OLD SWEDISH WOMEN REACH PAKISTAN SWAT FOR 23 OLD PAK BOY 3

 

اطلاعات کے مطابق سویڈن کی 44 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے سوات کے علاقے چار باغ میں رہنے والے 23 سالہ احمد شاہ سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں سویڈن خاتون اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں 44 سالہ خاتون نے چار باغ کے 23 سالہ احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔

44 YEARS OLD SWEDISH WOMEN REACH PAKISTAN SWAT FOR 23 OLD PAK BOY 4

خاتون نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کیا اور نکاح کیا جس کے بعد نیا جوڑا اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا۔

44 YEARS OLD SWEDISH WOMEN REACH PAKISTAN SWAT FOR 23 OLD PAK BOY 2

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔