خیبرپختونخواہ پولیس کی حراست میں نوجوان جاں بحق اہل خانہ کا احتجاج

پولیس نے 4 لاکھ روپے یا 40 موبائل دینے کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر مقتول شمشیر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا


Staff Reporter October 17, 2023
(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخواہ میں پولیس کی حراست میں شہری جاں بحق ہوگیا، جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ شمشیر نامی شخص کو سپریئر سائنس کالج چوکی انچار اور یکہ توت پولیس نے 7 روز پہلے گجرآباد ہزار خوانی سے حراست میں لیا۔

اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے چار لاکھ روپے یا چالیس موبائل فون دینے کامطالبہ کیا اور انکار کرنے پر شمشیر سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے لے گئے تھے جن میں سے دو حوالات میں ہیں۔

لواحقین نے شہری کی ہلاکت کو 'ماورائے عدالت قتل' قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور لاش کی حوالگی کیلیے احتجاج بھی کیا جس کے بعد اعلیٰ افسران مقدمہ اندراج کیلیے لواحقین کو تھانے لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں