آئندہ عام انتخابات الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کو دعوت نامے بھجوا دئیے

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت کے لیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے


/ October 25, 2023
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے غیرملکی مبصرین کو مدعو کرلیا: فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے مشاہدے کے لیے وزارت خارجہ کے ذریعے عالمی مبصرین کو دعوت نامے بھجوا دئیے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ غیرملکی مبصرین کو سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد ایکریڈیشنز جاری ہوں گے، غیرملکی مبصرین کے آنے سے انتخابات میں شفافیت آئے گی جبکہ الیکشن کمیشن بھی انتخابی شفافیت پر یقین رکھتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت کے لیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے، غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکرڈیشن کروانا لازمی ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد حصول کے لیے وزارت خارجہ کے "پاکستان آن لاٸن پورٹل" پر کواٸف جمع کرا سکتے ہیں، غیر ملکی مبصرین کو پاکستان پہنچنے کے بعد الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن کروانا ہوگی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے انکار

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایکرڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب ساٸٹ سے ڈاٶن لوڈ کیے جا سکتے ہیں، سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع کراٸیں، غیر ملکی مبصرین رپورٹ میں انتخابی عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں