سندھ پولیس نے 6 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا

کورٹ رپورٹر  پير 30 اکتوبر 2023
تمام 6 شہری مختلف مقدمات میں جیل میں ہیں

تمام 6 شہری مختلف مقدمات میں جیل میں ہیں

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر شہریوں کو بازیاب کرانے اور محکمہ داخلہ، محمکہ پولیس اور دیگر اداروں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سندھ پولیس نے 6 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا اور پیش رپورٹس عدالت میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شہری رفاقت علی، ذوالفقار علی، گل حسین اور زاہد حسین شارع فیصل پولیس کو مطلوب تھے۔ چاروں شہری مختلف مقدمات میں جیل میں ہیں۔ شہری فیصل عباس اور ایاز مختلف مقدمات میں سچل پولیس کو مطلوب تھے۔ دونوں شہری دوسرے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

عدالت نے پولیس کے بعد شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادی۔ عدالت نے شہری سبحان جتوئی، کم سن لڑکی علی شاہ، سلیم الرحمٰن اور نعمت اللہ، صوفی شاہ عنایت اور سہیل احمد کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ، پولیس اور دیگر اداروں کو 14 نومبر تک پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔