آئی ایم ایف وفد 70 کروڑ ڈالر قسط پر مذاکرات کیلیے کل پاکستان آئیگا

پاکستان کی تمام تیاریاں مکمل،عالمی ادارے کے طے شدہ اسٹرکچرل اہداف حاصل کرلیے


Numainda Express November 01, 2023
جائزہ مشن مطمئن ہوا تو اگلی قسط کی سفارش کرے گا، منظوری بورڈ دسمبرمیں دے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلیے مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونگے، جس کیلیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 2 نومبر سے پاکستان آئے گا اور پہلی سہہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق جائزہ مشن کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزے کیلیے پاکستان کی معاشی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی تیاریاں حتمی مراحلے میں داخل ہوچکی ہیں اور پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اسٹرکچرل اہداف حاصل کرلیے ہیں اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ اہم ترین شرط بھی پوری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اہداف حاصل کرلیے، مہنگائی بھی کم ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک

اسی طرح گردشی قرضے بھی مقررہ حد میں ہیں، مالیاتی خسارہ بھی طے شدہ ہدف کے مطابق ہے،ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں طے شدہ ہدف سے بھی زائد ہیں، تاہم بجٹ خسارے کیلیے درکار بیرونی فنانسنگ کے حوالے سے کچھ مشکلات درپیش ہیں لیکن چین، یو اے ای اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی جانب سے کروائی جانے والی یقین دہانیوں کے باعث یہ معاملہ بھی باآسانی طے پاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں