حب میں زائرین سے بھری بس الٹ گئی نوجوان جاں بحق

کم سن بچی اور خواتین سمیت 15 سے زائد افراد زخمی


Staff Reporter December 13, 2023
کم سن بچی اور خواتین سمیت 15 سے زائد افراد زخمی

بلوچستان کے علاقے حب میں نورا موڑ کے قریب تیز رفتار بس موڑ کاٹنے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کراچی کا رہائشی ایک نوجوان جاں بحق اور کم سن بچی اور خواتین سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

بس درگاہ شاہ نورانی سے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی آرہی تھی ، تمام زائرین کراچی کے رہائشی ہیں ، جو درگاہ سے زیارت کر کے واپس کراچی آرہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش زخمیوں کو پہلے قریب اسپتال لے جایا گیا جہاں سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش بھی سول اسپتال کراچی منتقل کی گئی۔

متوفی کی شناخت 30 سالہ عباد ولد عارف کے نام سے کی گئی ، جو نمائش چورنگی کے قریب کا رہائشی تھا۔

ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 3 سالہ کشف ، 24 سالہ کرن دختر صدیق ،27 سالہ ارم دختر صدیق ،17 سالہ ایشا دختر صلاح الدین ،55 سالہ نرگس زوجہ صدیق ، 30 سالہ اخلاق ولد نو محمد اور 28 سالہ حسیب ولد صدیق کے ناموں سے کی گئی جبکہ دیگر زخمیوں کے شناخت کا عمل جاری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں