- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
پنجاب میں غیرملکی ماہرین کی حفاظت کیلیے نیا یونٹ قائم
اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے اہم قومی منصوبوں میں فرائض سرانجام دینے والے غیرملکی انجینئروں اوردیگر ماہرین کی حفاظت کیلیے قائم اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ نے کام شروع کردیا ہے۔
سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کیپٹن (ر)ظفراقبال اعوان کواس یونٹ کا پہلا ڈی آئی جی مقررکیاگیا ہے۔ذرائع نے ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کوبتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پولیس سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسر ظفراقبال اعوان کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔یہ یونٹ وزیراعلیٰ پنجاب کی براہ راست نگرانی میں بنایاگیا ہے۔ظفراقبال اعوان قبل ازیں ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کے طور پرکام کر رہے تھے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنجاب حکومت کی درخواست پر 22اپریل کوان کی خدمات صوبائی حکومت کے حوالے کردی تھیں۔ سپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ میں ڈھائی ہزار افسراوراہلکارلیے گئے ہیں۔
ان اہلکاروں کوبھرپور وسائل، جدید ترین ہتھیار اورسازوسامان دینے کے علاوہ فوجی طرزکی تربیت دی جائے گی۔اس یونٹ کے قیام سے پہلے پنجاب میںکام کرنے والے غیرملکیوں کی حفاظت کی ذمہ داری متعلقہ ضلع کی پولیس کی ہوتی تھی لیکن اب اس مقصد کیلیے آزادادارہ بنادیاگیاہے۔اس یونٹ کے قیام سے اضلاع کی پولیس پراضافی بوجھ کم ہوگا۔ اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ کاڈی آئی جی بننے کے حوالے سے جب ظفراقبال اعوان سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے تصدیق کی اوربتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کی تعیناتی کی منظوری دی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدوہ چند روز میں ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔