درآمدی موبائل فونز کی نئی ویلیو ایشن پر کسٹمز ڈیوٹی وصولی کا فیصلہ
استعمال شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کے تعین کیلیے فرسودگی کی شرح کو 30 سے بڑھا کر 60 فیصد کردیا
وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں لائے جانے والے استعمال شدہ/تجدید شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کے تعین کے لیے فرسودگی کی شرح کو 30 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا۔
آئندہ درآمدی موبائل فونز کی نئی ویلیو ایشن پرکسٹمز ڈیوٹی وصول کی جائے گی جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو برا ریلیف ملے گاتاہم نئے موبائل فونز کی کمرشل درآمد کیلئے ویلیو ایشن بڑھا دی گئی ہے جس سے میں موبائل فون کے تجارتی درآمد کنندگان کو نسبتاً زیادہ کسٹم ویلیوز پر ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے اورپرانے موبائل فونز کی درآمد کیلئے درآمدی موبائل فونزکسٹمز ویلیو ایشن میں رد وبدل کردی ہے جس کے تحت اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پانچ سال تک پرانے موبائل کی ڈیپریسی ایشن کی حد بھی دوگنا کردی گئی ہےاپنے ساتھ موبائل فون پانی والے اوور سیز پاکستانیوں کو پانچ سال تک پرانے فون پر ڈیپریسی ایشن 30 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے موبائل فون کیلئے جاری کردہ نئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 1834 میں بتایا گیا ہے کہ بتایا کہ فرسودگی کی شرح میں اضافے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی اس فیصلے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے
واضع رہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے ایف بی آر کو ہدایت کی تھی کہ استعمال شدہ موبائل فونز کی حالت اور ماڈل کی بنیاد پر مناسب قدر میں کمی کا اطلاق کیا جائے تاکہ غیر ضروری اوور چارجنگ کو روکا جا سکے۔