عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 19 ہزار 800 روپے اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 443 روپے کی سطح پر آگئی


Staff Reporter December 22, 2023
(فوٹو : فائل)

عالمی اور ملکی بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کے اضافے سے 2074 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 19 ہزار 800 روپے اور فی 10 قیمت 1543 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 88 ہزار 443 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں