پختونخوا سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کردیا
سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے اور دروازے توڑے، آئی جی پولیس کا شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا حکم
پختونخوا کے علاقے کرک میں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاسی جماعت کے کارکن پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کررہے ہیں، جس کے نتیجے میں پولیس ٹرکوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کارکنوں نے سرکاری گاڑیوں پر حملے کے دوران دروازے بھی توڑ دیے۔
دوسری جانب آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔
[video width="384" height="864" mp4="https://c.express.pk/2024/02/attack-on-police-vehicles-in-kpk-1707047032.mp4"][/video]