عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر فی اونس، مقامی سطح پر 1200 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی آ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 2048ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 214800روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کی کمی سے 184156 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 26 روپے فی تولہ اور 2229.08 روپے فی 10 گرام پر مستحکم ہے۔