باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزپر بارودی سرنگ کے دھماکوں سے 2 اہلکار شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جون 2014
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

باجوڑ: نواگئی اور پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے دھماکوں سے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی میں باڑہ کامرنگ اور پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2  اہلکار شہید ہو گئے۔  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کرم ایجنسی سے پارا چنار جاتے ہوئے ایک گاڑی خومتہ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔