- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
- قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کا گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ
- پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر
- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
مخلوط حکومت سال ڈیڑھ سال چلے گی، فیصل واوڈا
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ معجزہ ہو گیا، مخلوط حکومت بن گئی، مخلوط حکومت کے لوگ صوبوں میں آکر بیٹھ گئے ، دوسرے مرحلے میں وزارتوں میں آئیں گے ، بجٹ میں تھوڑا ناراض ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پہلے تھوڑی کھٹ پٹ ہو گی ، حکومت کی مدت بہت ہوا تو پونے دو یا دو سال، بہت مبالغہ آرائی کریں تو سوا دو سال یہ بہت نا ممکنات میں سے ہے ، ورنہ اگر بہت تیر مارا تو سال ڈیڑھ سال۔
ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں ، 24 ارب ڈالر آپ نے ادا کرنے ہیں، آپ کے پاس 2 ارب ڈالر کا ذخیرہ ہے ، معاملہ کیسے چلے گا ، خزانے میں کوئی خاص طاقت نہیں صرف بے چینی ہے، پر یس کا نفرنسیں ہیں ، لوگ سڑک پر ہیں، ان ساری چیزوں کو دیکھیں تو یہ نا ممکنات میں سے ہے، یہ معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ یہ کہ سب کو باری باری صوبے مل گئے ہیں۔ کے پی پی ٹی آئی، بلوچستان، سندھ پیپلز پارٹی کو اور پنجاب (ن) لیگ کو ۔ سب کا زور اپنے صوبوں پر ہے ، جو ایکسپائرڈ اور نااہل لیڈر ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں، پاکستان کو برباد کر کے آباد کرنے کا نعرہ لگا کر آرہے ہیں۔ وہ ابھی احمقوں کی جنت میں سوچتے ہیں کہیں اگر کوئی بحران آیا تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں چلاتے رہیں گے جو ناممکن ہے، یہ سب کچھ امکانات، ممکنات کی بنیاد پر آپ نے کو آلیشن کی کہانیاں سنی ہیں یا سن رہے ہیں۔ یہ اچھی چیزیں ہیں۔ پیپلز پارٹی اس وقت ون ون پوزیشن میں ہے ، ان کے مزے ہیں تو وہ مزے کریں۔ پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ آپ اقتدار کے اندر آجائیں، جمہوری ڈھانچے کے اندر آجائیں، سسٹم کے اندر آکر سسٹم کو ٹھیک کریں وہ چاند چلے گئے، عمر ایوب وہاں سے ٹاٹا، بائی بائی کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارا تو موقف ہی حکومت سے متعلق ہے، 1988 میں بی بی کی حکومت آئی تھی، جو اٹھارہ ماہ چلی۔ اس کے بعد بی بی کو کبھی اسٹیبلائزڈ پرائم منسٹر شپ نہیں ملی تو ماضی میں انھوں نے جو بگاڑ پیدا کیا ٹھیک کیسے کر دیں گے ، سولہ مہینے پہلے جو کر کے گئے ہیں وہ آج کیسے ٹھیک ہو گا ، اتحادی حکومت میں بندر بانٹ ہوتی ہے ، آپ کا ڈی سی میرا ایس پی، آپ کا ایس پی میرا ڈی سی۔ یہ سب چیزیں اسٹریم لائن ہو رہی ہیں ، اب کھرا گیلانی صاحب کی طرف جارہا ہے، کچھ باتیں کھل کر کہنا چاہتا ہوں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میاں نواز شریف صاحب گھبرانا نہیں ، قدم بڑھاؤ کوئی آپ کے ساتھ نہیں، آخری اور موسٹ امپورٹنٹ چیز، سب نے سینیٹ لے لیا، اسپیکر لے لیا، گورنر لے لیا۔ سب کچھ لے لیا، سب دے دیا۔ آپ نے بزدار ٹو دے دی، مریم نواز صاحبہ دے دی۔ ان کی کریڈ نشل کہ جیل کاٹی ، مان لیا۔ جیل کاٹنے والا آدمی عظیم ہوتا ہے، لیڈر ہوتا ہے بالکل مان لیا۔ بسم اللہ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب آپ نے سب کچھ کرنے کے بعد مجھے آج کے دن تک 24 ارب ڈالر کی منصوبہ بندی ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، آئی ایم ایف سیٹلمنٹ، یہ سب وزیر خزانہ نے کرنا ہے ، (ن) لیگ کس کو وزیر خزانہ لاتی ہے ، یہ اس کا استحقاق ہے ، میرے خیال میں اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں ہوں گے ، یہ بہت بلنڈر ہو گا ، جو ساڑھے تین سو روپے پر ڈالر چھوڑ کر گئے ، جو بعد میں بڑی مشکلوں سے پونے تین سو پر آیا ، اس کا کریڈٹ آرمی چیف کو دینا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔