شریعت کے مطابق بروکریج خدمات، ایس ای سی پی نے کانسیپٹ پیپر جاری کر دیا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 9 مارچ 2024
کانسپٹ پیپر پر اسٹیک ہولڈروں کی آرا کے حصول کیلیے کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کانسپٹ پیپر پر اسٹیک ہولڈروں کی آرا کے حصول کیلیے کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: شریعت کے مطابق بروکریج خدمات کی فراہمی کے لیے ایس ای سی پی نے کانسپٹ پیپر جاری کردیا۔

شریعت کے مطابق بروکریج خدمات کی فراہمی کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے کانسپٹ پیپر جاری کردیا۔

کانسپٹ پیپر پر اسٹیک ہولڈروں کی آرا کے حصول کیلیے کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ کانسپٹ پیپر میں شریعت کے مطابق بروکریج خدمات کی فراہمی کے لیے دستیاب طریق کار واضح کئے گئے ہیں۔

ایس ای سی پی نے گزشتہ سال روایتی مالیاتی اداروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ خدمات کی فراہمی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔