حیسکومیں 25 کروڑ سے زائد کی خوردبرد کے الزام میں 4 ملزمان گرفتار

ملزمان نے تنخواہوں اوردیگر مدوں میں25کروڑسے زائد کی خورد برد کی، دیگرملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپےجاری ہیں،ایف آئی اے


Staff Reporter March 14, 2024
فوٹو : فائل)

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( حیسکو ) میں 25کروڑروپے سے زائد کی خورد برد کے الزام میں 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کے دوران 2ملزمان کوگرفتارکیا،ملزمان نے حیسکو ملازمین کی تنخواہوں اوردیگر مدوں میں 25کروڑسے زائد کی خورد برد کی، گرفتارملزمان حیسکو ہیڈ کوارٹراورعمرکوٹ ڈویژن میں تعینات تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتارملزمان میں غیاث الدین،وقار،بیمواورمحمد آصف شامل ہیں جن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث 45 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔