ہربھجن تکبر کی انتہا پر پہنچ گئے، پاکستانی شائق کی ٹویٹ پر سطحی سوچ کا اظہار

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 17 مارچ 2024
خواب دیکھنا بند کرو اور جاگ جائو،آئی پی ایل میں شرکت کی خواہش پرجواب۔ فوٹو: ویب

خواب دیکھنا بند کرو اور جاگ جائو،آئی پی ایل میں شرکت کی خواہش پرجواب۔ فوٹو: ویب

ممبئی: بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ تکبر کی انتہا پر پہنچ گئے۔

بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی شائق کی ٹویٹ پر ہی اپنی سطحی سوچ کا اظہار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قیادت کی تبدیلی پاکستان ٹیم کو پیچھے لے گئی، ہربھجن

ایک شائق نے ایکس پر ایک ایڈیٹڈ تصویر شیئر کی جس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کو ایک فریم میں دکھاتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ بھارتی اور پاکستانی کرکٹ شائقی کا ایک خواب ہے، ان کا اشارہ آئی پی ایل میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ کھیلنے کی جانب تھا۔

جواب میں ہربھجن کود پڑے اور لکھا کہ کسی بھی بھارتی کا ایسا کوئی خواب نہیں ہے، آپ بھی خواب دیکھنا بند کرو اور جاگ جاؤ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔