گوادر توانائی کے لیے 454 ارب روپے کا منصوبہ منظور

بجلی طلب پوری کرنے کیلیے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایک اہم نظر ثانی شدہ توانائی منصوبے کی منظوری دے دی


INP March 18, 2024
بجلی طلب پوری کرنے کیلیے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایک اہم نظر ثانی شدہ توانائی منصوبے کی منظوری دے دی۔ فوٹو: سی پیک

گوادر میں توانائی کے لیے 4.54 ارب روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔

گوادر میں بجلی طلب پوری کرنے کیلیے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایک اہم نظر ثانی شدہ توانائی منصوبے کی منظوری دے دی۔

گوادر پرو کے مطابق منصوبے میں 28 کلومیٹر طویل 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن، جیوانی سے گوادر تک 94 کلو میٹر 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر شامل ہے، منصوبے کی مالیت 4.54 ارب روپے سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے