عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 19 مارچ 2024
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 343روپے کے اضافے سے 194873 روپے کی سطح پر آگئی۔ (فوٹو: فائل)

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 343روپے کے اضافے سے 194873 روپے کی سطح پر آگئی۔ (فوٹو: فائل)

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2173ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کے اضافے سے 227300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 343روپے کے اضافے سے 194873 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔