8 سالہ بچی کو جلانے والے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 مارچ 2024
لانڈھی پولیس نے خاتون کی مدعیت میں شوہر طارق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

لانڈھی پولیس نے خاتون کی مدعیت میں شوہر طارق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

  کراچی: لانڈھی پولیس نے8سالہ بچی کوپیٹرول چھڑک کر جلانے والے جلاد سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

16 فروری کولانڈھی 36B میں سوتیلے باپ نے8 سالہ بچی وانیہ پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگاٸی تھی جس کے نتیجے میں 8 سالہ معصوم بچی کا 25 سے زاٸد فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

بچی کی والدہ نے شوہر کے خوف کی وجہ سے پولیس سے معاملے کو چھپایا اور کبھی سول ہسپتال تو کبھی انڈس ہسپتال سے علاج کرواتی رہی۔

والدہ نے پولیس کو بتایا کہ دو سال قبل میری شادی طارق نامی شخص سے ہوٸی جس سے ایک بیٹا ہے سابقہ شوہر امجد سے میری ایک 8 سالہ بیٹی ہے جو میرے ساتھ رہتی ہے۔

16 فروری کو بیٹی ٹیوشن سے گھر آٸی تو شوہر طارق نے بیٹی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا بچی کو بچانے لگی تو شوہر نے غصے میں مجھے بھی مارا اور بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، مشکل سے بچی کو سول ہسپتال لےجاکر علاج کروایا اب شوہر مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

لانڈھی پولیس نے خاتون کی مدعیت میں شوہر طارق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ملزم طارق فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔