ایشیائی معیشت کی شرح نمو 45 فیصد رہنے کی پیشگوئی

بوآؤ فورم برائے ایشیا کانفرنس چین کے صوبے ہائی نان کے تفریحی ٹاؤن میں شروع ہو گئی


شنہوا March 27, 2024
بوآؤ فورم برائے ایشیا کانفرنس چین کے صوبے ہائی نان کے تفریحی ٹاؤن میں شروع ہو گئی۔ فوٹو: فائل

بوآؤ فورم برائے ایشیا کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی معیشت 2024 میں تقریباً 4.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی جو 2023 کے مقابلے میں اضافے کے ساتھ عالمی اقتصادی ترقی میں سب سے بڑی شراکت دار ہوگی۔

بوآؤ فورم برائے ایشیا 2024 کانفرنس منگل کو چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے ایک تفریحی ٹاؤن بوآؤ میں شروع ہوئی۔ فورم کی ایشین اکنامک آؤٹ لک اینڈ انٹیگریشن پروگریس فلیگ شپ رپورٹ کے مطابق مختلف بیرونی معاشی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ایشیائی معیشت اب بھی مضبوط کھپت اور فعال مالیاتی پالیسیوں کی بدولت نسبتاً بلند شرح نمو برقراررکھے گی۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ خطے کے اعتبار سے مشرقی ایشیا کی اقتصادی ترقی کی شرح 2023 کے برابر رہنے کی توقع ہے جو 4.3 فیصد تھی جبکہ جنوبی ایشیا کی اقتصادی ترقی 2023 میں 5.4 فیصد سے بڑھ کر 5.8 فیصد ہونے کی توقع ہے ،وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی 2023 میں 4.5 فیصد تھی جو کم ہو کر 4.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مغربی ایشیا میں معاشی ترقی 2023 کی 2.5 فیصد سے بڑھ کر 3.5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

بوآؤ فورم کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 2 ہزار مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہزار 100 سے زیادہ صحافی بھی شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں