کراچی میں ایک اور پیٹرول پمپ پر دن دہاڑے ڈکیتی، ویڈیو سامنے آگئی

طحہ عبیدی  ہفتہ 30 مارچ 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

  کراچی: شہر قائد میں ایک اور پیٹرول پمپ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔

راشد منہاس روڈ گلشن جمال میں میں موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کیشئر سے بیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پی ایس او پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں ملزمان کو کیشیئر سے پیسے چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کیشئیر نے اپنے پستول سے ڈکیتوں پر فائرنگ بھی کی۔

ملزمان جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔