جے یو آئی کا طلحہ محمود کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اعتراض
طلحہ محمود اب صادق اور امین نہیں رہے ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں، جے یو آئی
April 01, 2024
جمعیت علمائے اسلام نے اپنے سابق رہنما طلحہ محمود کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اعتراض عائد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کی رہنما ریحانہ اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر طلحہ محمود کو اس بار بھی سینٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کیا تھا ، پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے انہیں سینیٹ انتخابات کے کاغذات واپس لینے کا کہا گیا تھا تاہم انہوں ںے فیصلے پر عمل نہیں کیا اور جے یو آئی چھوڑ کر دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔
ریحانہ اسماعیل کے مطابق طلحہ محمود کے کاغذات پر بحیثیت تائید کنندہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اعتراض جمع کرادیا ہے، طلحہ محمود اب صادق اور امین نہیں رہے ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔