- جماعت اسلامی کا احسن اقدام، دھرنے کے دوران مری روڈ پر ٹریفک رواں دواں
- ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والی 15 سالہ لڑکی کو نانا نے قتل کردیا
- کراچی: غیرت کے نام پر دیور نے 2 بچوں کی ماں کو قتل کردیا
- وزیراعلیٰ سے اختلاف کے باوجود صوبے میں امن و خوشحالی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، گورنر کے پی
- دنیا کی سب سے اونچی ترک شدہ عمارت
- پیٹ پر جمی چربی دماغی بیماری کے خطرات بڑھا دیتی ہے، تحقیق
- گلیشیئرز کے تحفط کے لیے جیو انجینئرنگ منصوبوں کے متعلق سوچنے پر زور
- خیبرپختونخوا میں 92 فیصد مضر صحت دودھ کی فروخت کا انکشاف
- ٹھوس جواز کے بغیر جیل ٹرائل آئین سے متصادم ہے، فواد چوہدری کے خلاف کیس کا فیصلہ
- وزیراطلاعات پنجاب کی یوٹیوبر عمر عادل کیخلاف کارروائی کیلیے ایف آئی اے کو درخواست
- مفتاح اسماعیل نے بجلی سستی کرنے کا فارمولا پیش کردیا
- پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی دوڑ کا آغاز ہوگیا
- پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ
- سرکاری اداروں اور افسران کیلیے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے پر غور
- کاروباری طبقہ بھی حکومت سےنالاں، تاجر دوست اسکیم کیخلاف ملک گیر احتجاج کی تیاری
- لورالائی کے قریب کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
- 126 یونٹس پر ڈیڑھ لاکھ کا بل، شکایت پر شہری کو دھکے دے کر نکال دیا گیا
- سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 'دی لاسٹ سپر' کیا اولمپک تقریب میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی توہین ہوئی؟
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جس پر پولیس نے ماہرین کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے حوالے سے ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے، عدالتی ذرائع کے مطابق انہیں پاؤڈر سے بھرے خطوط بھیجے گئے ہیں، دو ججز کے عملے نے خطوط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہل کار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا۔
خطوط ملنے پر اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی جس نے خطوط کے اندر سے ملنے والے پاؤڈر کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں، آٹھ مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں یہ خطوط چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھیجے گئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے خط ملنے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی، بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی آئی جی سیکیورٹی کو فوری طور پر طلب کرلیا، ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔