وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 3 اپريل 2024
وزیراعظم نے تعطیلات کی منظوری دے دی—فائل: فوٹو

وزیراعظم نے تعطیلات کی منظوری دے دی—فائل: فوٹو

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتے) تک عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی ورنہ 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔