جے ایس بینک نے 500ارب روپے ڈپازٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

جے ایس بینک کے ڈپازٹس 2023میں 486ارب روپے جبکہ مجموعی اثاثے 589 ارب روپے رہے


Staff Reporter April 04, 2024
جے ایس بینک نے500ارب روپے ڈپازٹس کا سنگ میل عبور کرلیا ۔ فوٹو : فائل

جے ایس بینک نے ڈپازٹس میں 500ارب روپے سے زائد کا سنگ میل عبور کرلیا۔

یہ کامیابی سال 2023 کی شاندار اور مضبوط کارکردگی کا نتیجہ ہے جس میں بینک نے 8.5ارب روپے کے قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔

جے ایس بینک کے ڈپازٹس 2023میں 486ارب روپے جبکہ مجموعی اثاثے 589 ارب روپے رہے۔ جے ایس بینک نے جہاں اپنی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ میں توسیع کیلیے کوششیں کیں وہیں بینک کی 80 فیصد فیزیکل برانچیں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت کے ساتھ لیس ہیں جبکہ صارف کی تعداد میں بھی 46فیصد اضافہ ہوا۔

جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ یہ کامیابی صارفین اور شراکت داروں کو اعلیٰ معیار کی پروڈکٹس اور خدمات کی فراہمی کیلیے ہماری ٹیم کے لگن اور عزم کا ثبوت ہے۔ یہ شاندار نتائج ریٹیل، ٹرانزیکشن بینکنگ، کارپوریٹ بینکنگ، ڈیجیٹل بینکنگ گروپوں سمیت مختلف شعبوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جو مسلسل ترقی اور خدمات کو بہتر بنانے کے ہمارے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں