لڑکی کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

سید مشرف شاہ  جمعـء 5 اپريل 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: لڑکی کو سرعام ہراساں کرنے پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں تعینات اہلکار اویس جعفر نے انعم نامی لڑکی کو سڑک پر ہراساں کیا جس پر متاثرہ نے مقدمہ اندراج کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔

لڑکی کی درخواست پر مصری شاہ تھانے میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ میں اپنی بہن کے ساتھ گڑھی شاہو کے علاقے سے مصری شاہ جارہی تھی کہ اس دوران کپ اسٹور کے قریب موٹر سائیکل خراب ہوئی۔

جس پر موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار نے اکیلے دیکھ کر مجھے اور بہن کو ہراساں کیا، آوازیں کسیں اور نازیبا اشارے بھی کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج ہوا اُسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، محکمہ کی بدنامی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔