- ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والی 15 سالہ لڑکی کو نانا نے قتل کردیا
- کراچی: غیرت کے نام پر دیور نے 2 بچوں کی ماں کو قتل کردیا
- وزیراعلیٰ سے اختلاف کے باوجود صوبے میں امن و خوشحالی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، گورنر کے پی
- دنیا کی سب سے اونچی ترک شدہ عمارت
- پیٹ پر جمی چربی دماغی بیماری کے خطرات بڑھا دیتی ہے، تحقیق
- گلیشیئرز کے تحفط کے لیے جیو انجینئرنگ منصوبوں کے متعلق سوچنے پر زور
- خیبرپختونخوا میں 92 فیصد مضر صحت دودھ کی فروخت کا انکشاف
- ٹھوس جواز کے بغیر جیل ٹرائل آئین سے متصادم ہے، فواد چوہدری کے خلاف کیس کا فیصلہ
- وزیراطلاعات پنجاب کی یوٹیوبر عمر عادل کیخلاف کارروائی کیلیے ایف آئی اے کو درخواست
- مفتاح اسماعیل نے بجلی سستی کرنے کا فارمولا پیش کردیا
- پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی دوڑ کا آغاز ہوگیا
- پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ
- سرکاری اداروں اور افسران کیلیے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے پر غور
- کاروباری طبقہ بھی حکومت سےنالاں، تاجر دوست اسکیم کیخلاف ملک گیر احتجاج کی تیاری
- لورالائی کے قریب کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
- 126 یونٹس پر ڈیڑھ لاکھ کا بل، شکایت پر شہری کو دھکے دے کر نکال دیا گیا
- سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 'دی لاسٹ سپر' کیا اولمپک تقریب میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی توہین ہوئی؟
- نجکاری کمیشن نےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دی
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسیات کے مطابق گلشنِ اقبال، محمد علی سوسائٹی، کلفٹن، گلشن حدید، بہادرآباد، ڈیفنس ویو اور ملحقہ علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
کراچی میں آج مغربی سسٹم کے زیر اثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک بھی ہوسکتی ہے تاہم غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ریڈار کے تازہ ترین مشاہدات کے مطابق کراچی کے مغرب اور جنوب مغرب میں تیز بارش کے آثار دکھا رہے ہیں، سسٹم کے اثرات مشرق کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
موجود سیٹلائٹ مشاہدے کے تحت وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی/درمیانی بارش ہوسکتی ہے، بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ شام تک جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے ملی میٹر میں اعدار و شمار جاری کر دیے۔
سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 21.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ گلشن حدید میں 20، فیصل بیس میں 17، مسرور بیس اور کیماڑی میں 16، نارتھ کراچی اور سعدی ٹاون میں 15، اورنگی میں 14.4، کورنگی میں 14.5، اولڈ ایئرپورٹ 11.9، ڈی ایچ اے 5.5 جبکہ سرجانی میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
سب سے کم بارش جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر 1.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں درمیانی شدت کی بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی تھی جبکہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ہفتے کو شہر کے مضافاتی علاقوں میں تھنڈر سیلز بننے کے سبب گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش اور آندھی چلنے کی پیش گوئی کی تھی تاہم شہر کے کسی مقام میں بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔
ایکسپریس نیوزسے بات چیت میں چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے کہا کہ اتوار کو بھی شہر میں کوئی بہت زیادہ غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں البتہ مغربی سسٹم کے زیراثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ 17 اور 18 اپریل کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ کراچی سمیت دیہی سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی پیش گوئی آئندہ 2 سے 3 روز بعد ممکن ہوگی کہ یہ سسٹم کتنی شدت کی بارشیں دے سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر غالب ہے، دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، دادو، شہید بے نظیرآباد، قمبرشہدادکوٹ سمیت دیگرمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
ہفتے کو شہرکا مطلع بیشتروقت جزوی ابرآلود رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 66 فیصد رہا، دیہی سندھ میں سب سے زیادہ پارہ مٹھی میں 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔