پختونخوا؛ عیدالفطر پر 2 لاکھ افراد سیاحتی مقامات پر پہنچے

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اپريل 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: عید الفطر کے موقع پر خیبر پختونخوا میں تقریباً 2 لاکھ افراد نے چھٹیوں میں سیاحتی مقامات کا رُخ کیا۔

مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر صوبے میں سیاحوں نے ڈیرے ڈالے۔ 2 روز میں تقریباً ایک لاکھ 74 ہزار سے زیادہ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ صوبائی حکومت سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کشتی ڈوبنے کا واقعہ، نوشہرہ کا کنڈ پارک عوام کیلیے بند کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تعداد میں سیاحوں کا صوبے میں سیاحتی مقامات کی جانب رُخ کرنا خوش آئند ہے۔ کائٹ پراجیکٹ کے زیر نگرانی ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے، جس کے ذریعے سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مشیر سیاحت و ثقافت نے کہا کہ ٹورازم پولیس کے نوجوان سیاحتی مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔