- 126 یونٹس پر ڈیڑھ لاکھ کا بل، شکایت پر شہری کو دھکے دے کر نکال دیا گیا
- سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 'دی لاسٹ سپر' کیا اولمپک تقریب میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی توہین ہوئی؟
- نجکاری کمیشن نےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دی
- حکومت کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش
- خود کو زندہ ثابت کرنے کیلئے بھاری شہری کا جرم کا ارتکاب
- برگر سے چکن غائب، خاتون نے ریسٹورنٹ کے مینیجر پر گاڑی چڑھادی
- جسٹس (ر) مظہر عالم کا سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اظہارِ رضامندی
- مصطفی کمال کیخلاف نیب ریفرنس بحالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ناروے کپ؛ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے کٹ کی رونمائی کردی گئی
- پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا گیا
- لڑکے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- رواں سال ملک میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، بیشتر کا تعلق آئی ٹی سے
- خیبر پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دل کے علاج کے ریٹس میں اضافے کی منظوری
- امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
- پیرس اولمپکس؛ کس غلطی پر جنوبی کوریا نے انٹرنیشنل کمیٹی نے معافی مانگی
- ملتان؛ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار
- دوسرا 4 روزہ میچ؛ بنگلادیش اے کو پاکستان شاہینز پر 163 رنز کی برتری
- چیمپئینز ٹرافی؛ 2 افغان کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا
- وفاقی وزیر داخلہ کا رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ
آج بھی بعض سیاستدان پی این اے پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں، بلاول
![—فائل فوٹو](https://c.express.pk/2024/04/2629244-bilwal-1713104756-153-640x480.jpg)
—فائل فوٹو
گڑھی خدا بخش: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ ایسے سیاستدان ہیں جو پاکستان قومی اتحاد (پی این اے) پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں، جو اپنی انا کی تسکین کے لیے ملک اور عوام کی قسمت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی این اے 9 سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک سیاسی اتحاد تھا جو 1977 میں دائیں بازو کی جماعتوں نے عام انتخابات میں ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سیاسی مہم چلانے کے لیے تشکیل دیا تھا۔
ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدان الیکشن سے متعلق دھاندلی کا ڈھول بجا کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تجویز دے رہی ہے کہ تمام سیاستدان میز پر بیٹھ کرمفاہمت کا راستہ نکال کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، دھرنہ دھرنہ یا گلی گلوچ کی سیاست سے جمہوریت کا نقصان پہنچے گا اور اس سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے اور عوام پریشان ہیں جس پر سیاستدانوں اور حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے کہ مہنگائی کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کام کریں گے، ہم نے میثاق جمہوریت پر 90 فیصد عمل کیا جس سے جمہوریت مستحکم ہوئی اور عوام کو تاریخی فائدہ ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا 10 فیصد حصہ عدلیہ کی اصلاحات پر مشتمل ہے جس کے لیے ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقید پیش کرتے ہیں اور دنیا تسلیم کرتی ہے کہ شہدا زندہ ہوتے ہیں اور آج بھی ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں الیکشن میں حصہ لیا اور جیلوں کے خون اور محنت کے نتیجے میں دو حکومتیں سنبھال رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ بھی ہمارا منتخب ہوا ہے، اس بار تاریخ رقم کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو دوسری مربتہ صدر پاکستان منتخب کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہادت کے 45 سال بعد بھی اپنی قبر سے حکومتیں بنا اور گرا رہے ہیں، شہید بھٹو نے مزدوروں کو طاقت دی، ملک کو ایٹمی پاور بنایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔