- 7 سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
- بغیر آکیسجن پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
- بھارت میں مسافر بس نالے میں گر گئی؛ 12 خواتین سمیت 19 افراد ہلاک
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
- سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- پرویز الٰہی 9 مئی کے 20 نئے مقدمات میں نامزد، تفصیلات سامنے آ گئیں
- صدررئیسی اور دیگر کی تجہیز و تکفین کب اور کہاں ہوں گئیں؛ تفصیلات جاری
- پاک انگلینڈ سیریز؛ انگلش کپتان کچھ میچز سے محروم رہ سکتے ہیں؟ مگر کیوں!
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات؛ ٹیکس ہدف میں 1300 ارب روپے اضافے کی تجویز
- لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری پر امریکا بلبلا اُٹھا
- فین زون ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی، کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا اعلان
- بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی مقرر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابراعظم، رضوان امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
- ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے، مقابلے کیلیے حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
- اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی
- پنجاب اسمبلی غیرقانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
- کیا کومیلا وکٹورینز کی اونر پی ایس ایل میں ٹیم خرید سکتی ہیں؟
- ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا
جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، عمران خان
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ یہاں جنگل کا قانون ہے، بہاولنگر میں طاقتور نے پھینٹی بھی لگائی اور معافی بھی منگوائی۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئی ہیں، بہاول نگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹی لگائی گئی بعدازاں وائسرائے نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں، ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور نے پھینٹی بھی لگائی اور معافی بھی منگوائی یہ سب جنگل کا بادشاہ کر رہا ہے اور ملک میں جنگل کا قانون ہے، جنگل کے قانون کے باعث ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی، بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہوجاتے ہیں اور جب بادشاہ چاہتا ہے تو پانچ دن میں ہمیں تین کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے، ملک میں وہ قانون ہے جو جنگل کا بادشاہ چاہتا ہے اور بہاول نگر واقعہ سے یہ ثابت ہوگیا۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں نہ آئین کی حکمرانی ہے، نہ قانون کی اور نہ جمہوریت کی، قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہوسکتی، آئی ایم ایف کے قرض سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئے گی، تنخواہ دار اور غریب آدمی مارا جائے گا، سرمایہ کاری نہ آنے سے قرض اور غربت بڑھے گی، جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی، بہاول نگر واقعہ بتاتا ہے کہ ملک کے حالات کیا ہیں۔
سماعت کے اختتام پر عمران خان نے جج ناصر جاوید رانا سے کہا کہ میری بیوی کی طبعیت خراب ہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینڈوسکوپی ٹیسٹ نہیں کروایا جارہا، چھ سال سے میری بیوی بیمار نہیں ہوئی اور چار ہفتے سے بیمار ہے مگر مکمل طبی معائنہ نہیں ہو رہا، میری بیوی کی صحت کا معاملہ سیریس ہے اس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا جائے ظاہری معاننہ سے کچھ معلوم نہیں ہو سکتا ٹیسٹ ہوں گے تو حقائق سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے اس سب کے پیچھے کون ہے، یہ سب آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کے کہنے پر کر رہی ہے میں عاصم منیر کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، حکومت سے خطرہ ہے حکومتی ڈاکٹروں پر اعتماد نہیں کرسکتے، عدالت ڈاکٹر عاصم یونس سے معائنہ کروانے کا حکم دے اور عدالت ڈاکٹر عاصم کو طلب کرے ان سے بشری بی بی سے متعلق رائے لے۔
عمران خان کے مطالبے پر جج ناصر جاوید رانا نے کل بارہ بجے ڈاکٹر عاصم یونس سے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔