- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
کراچی: حج پر جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اہم پیشرفت، جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کو روڈ ٹومکہ پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا۔
حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کوروڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت ماضی کے مقابلے میں بہترسہولتیں میسرہوں گی، قبل ازحج پروازوں کے ذریعے روانہ ہونے والے عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے کراچی ائیرپورٹ پرہی ہوں گی۔
سعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین حج کی امیگریشن کے لیے تعینات ہوگا جس کے بعد عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پرتیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سعودی امیگریشن کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دو کاؤنٹرز کے لئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹرحج کراچی گلزار سومرو کے مطابق پہلی پرواز کراچی سے 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہوگی۔
کراچی سے حکومتی اسکیم کے تحت 16 ہزار281، سکھر سے 1 ہزار، کوئٹہ سے 2200 عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
کراچی سے جانیوالے عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی، واضح رہے کہ ہفتہ سے کراچی میں عازمین حج کی تربیتی سیشنز کا آغازکیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔